Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فلاحی کاموں کیلئے مسلم تنظیموں کو آگے آنے کا مشورہ

فلاحی کاموں کیلئے مسلم تنظیموں کو آگے آنے کا مشورہ

جمعیت اہل حدیث بیت المال گلبرگہ کی جانب سے آٹو رکشا کی تقسیم

جمعیت اہل حدیث بیت المال گلبرگہ کی جانب سے آٹو رکشا کی تقسیم
گلبرگہ۔ 25 جولائی ۔ ( ای میل) مسلمانوں میں پھیل رہی غربت اور افلاس کو دیکھتے ہوئے جمعیت اہل حدیث بیت المال گلبرگہ کی جانب سے ایسے غریب، مفلس اور لاچار خاندانوں میں جہاں غربت نے دن دیکھ لئے ہوں راشن اور ان کی دیگر وسائل آمدنی میں اضافے کی کوششیں شروع کی گئیں۔ جمیعت اہل حدیث بیت المال گلبرگہ نے اس سال ماہ رمضان المبارک میں 125خاندانوں میں راشن کی تقسیم ،مالی پریشانیوں کے سبب پڑھائی ترک کرنے پر مجبور کر دیے گئے مسلم طلبا و طالبات کی مالی مدد ،اسکالر شپس،بیمار اور پریشان حال غریب مسلمانوں کے لئے علاج معالجہ اور ان میں مالیہ کی تقسیم کا مستحسن عمل شروع کیا گیا۔آج جمعیت اہل حدیث بیت المال گلبرگہ نے اس سلسلے میں مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے بروز جمعرات مسجد نظر محمد کے سامنے دو غریبوں کو آٹو رکشا عطا کیے تا کہ وہ اس سے اکل حلال کی جانب کوشش کریں اور اپنے اپنے خاندانوں کواپنی حلال اور محنت کی کمائی سے اکل حلال کھلانے کی کوشش کریں ۔اس اقدام سے ان غریبوں کو روزگار کا ایک مستقل ذریعہ تو بن ہی گیا اور اس کے علاوہ دو خاندانوں کی بھی روزی کا مسئلہ الحمد اللہ طے ہو گیا۔اس موقع پر جمعیت اہل حدیث یادگیر و ضلع گلبرگہ جناب بابا نظر محمد خان نے کہا کہ اس قسم کے فلاحی و خدمات کے کام ہرمسلم تنظیم کو اختیار کر نے چاہیے تا کہ مسلم سماج سے غربت کو دور کرنے کے کام میں مدد مل سکے۔اس کار خیر میں شریک ہونے والوں میں سید اسد سوداگر،عظمت اللہ فاروقی عمری،سراج ہاشمی عرفان شاہ بازار،ایوب خان ،محمد علاالدین، عبدالمتین، عبدالغفار تار فائل،محمد عبدالغنی اور محمد حیدر شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT