Wednesday , December 12 2018

فلاور کی جگہ انضمام بیٹنگ کوچ ؟

لاہور۔ 15 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کر لیا ہے ۔اطلاعات کے بموجب فلاور کو عہدے سے ہٹا کر انضمام الحق کو کوچ مقرر کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو گزشتہ سال اس وقت یہ عہدہ سونپا گیا تھا جب ٹیم کے کوچ ڈیو واٹم

لاہور۔ 15 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کر لیا ہے ۔اطلاعات کے بموجب فلاور کو عہدے سے ہٹا کر انضمام الحق کو کوچ مقرر کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو گزشتہ سال اس وقت یہ عہدہ سونپا گیا تھا جب ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمورعہدے سے الگ ہوئے تھے۔ پی سی بی نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ گرانٹ فلاور کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ گرانٹ فلاور کی کوچنگ کے دوران پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ٹیم کو تب سے اب تک 6 ونڈے سیریز میں شکست ہوئی ہے اور ان 6 میں سے 4 سیریز میں پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ اس شکست کی وجہ بنی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل ہی گرانٹ فلاور کی جگہ انضمام الحق کو یہ ذمہ داری سونپنا چاہتے تھے تاہم اس فیصلے کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT