Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / فلاڈلفیا میں ٹرین پٹری سے اُتر گئی،6 ہلاک

فلاڈلفیا میں ٹرین پٹری سے اُتر گئی،6 ہلاک

فلاڈلفیا۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی مسافرٹرین جو نیویارک کے لئے روانہ ہوئی تھی، تاہم فلاڈلفیا میں پٹری سے اُتر گئی جن میں 6مسافرین کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں بتائی گئی ہے۔ کئی مسافرین ایسے تھے جنہوں نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔ دریں اثناء میئر مائیکل نوٹر جنہوں نے تمام اموات کی توثیق کرتے ہوئ

فلاڈلفیا۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی مسافرٹرین جو نیویارک کے لئے روانہ ہوئی تھی، تاہم فلاڈلفیا میں پٹری سے اُتر گئی جن میں 6مسافرین کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں بتائی گئی ہے۔ کئی مسافرین ایسے تھے جنہوں نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔ دریں اثناء میئر مائیکل نوٹر جنہوں نے تمام اموات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ پر دلخراش مناظر دیکھنے میں آئے جسے ہم بدترین حادثہ کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا بدترین حادثہ نہیں دیکھا۔ دوسری طرف ایسوسی ایٹیڈ پریس مینیجر پال شیونگ جو خود بھی ٹرین پر سوار تھے، نے بتایا کہ انہوں نے ٹرین کی رفتار کے وقت ہی یہ اندازہ لگایا تھا کہ بریکس میں کچھ تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے کیونکہ ٹرین بار بار اچھل رہی تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ پٹریوں سے اُتر گئی۔ اس کے باوجود بھی ٹرین کے حادثہ کی اصل وجوہات کے بارے میں تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ جائے حادثہ کے قریب کے مقامات پر سڑک ٹریفک مسدود کردی گئی ہے اور سڑک کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ حادثہ کے وقت ٹرین میں 238 افراد سوار تھے اور عملہ کے پانچ ارکان بھی ٹرین میں موجود تھے۔ زخمیوں کو متعدد ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ حادثہ کا شکار ٹرین امریکہ کے سابق ری پبلیکن پیٹرک مرفی بھی سوار تھے جنہوں نے کئی مسافروں کی مدد کی اور انہیں ٹرین سے باہر نکالا۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرین کا اگلا حصہ بالکل تباہ ہوچکا ہے اور دیکھنے میں ایسا معلوم ہورہا ہے کہ یہ صرف لوہے کا اسکراپ ہے۔

TOPPOPULARRECENT