Tuesday , December 18 2018

فلسطینیوںکا اسرائیلی سپاہی اور خاتون پر چاقو سے حملہ

یروشلم ۔ 10 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی شخص نے آج ایک اسرائیلی خاتون کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ مغربی کنارہ میں واقع بستی کے باہر پیش آیا۔ سکیورٹی گارڈ نے حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ 25 سالہ خاتون جنوبی مغربی کنارہ میں اس حملے میں ہلاک ہوگئی ۔ یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہ

یروشلم ۔ 10 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی شخص نے آج ایک اسرائیلی خاتون کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ مغربی کنارہ میں واقع بستی کے باہر پیش آیا۔ سکیورٹی گارڈ نے حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ 25 سالہ خاتون جنوبی مغربی کنارہ میں اس حملے میں ہلاک ہوگئی ۔ یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے جبکہ چند گھنٹے قبل ایک فلسطینی کمسن نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کردیا تھا ، اس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹرس نے نوجوان خاتون کی موت کی توثیق کردی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور بس اسٹاپ پہونچا اور عوام پر چاقو سے حملہ شروع کردیا ۔ بس اسٹاپ کے باب الداخلہ پر متعین گارڈ نے مشتبہ شخص کو گولی ماردی ۔ ان دو واقعات کے بعد یروشلم اور شمالی حصوں میں جاری کشیدگی آج ساحلی تل ابیب تک پھیل گئی ہے ۔ پولیس نے کمسن کے چاقو سے حملہ کے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ پہلا واقعہ ہے جہاں اسرائیل کے تجارتی دارالحکومت کو تشدد کانشانہ بنایا گیا ۔ اس دوران وزیراعظم اسرائیل بنیامین نتین یاہو نے جاریہ عرب تشدد لہر کے سخت جواب کا وعدہ کیا۔ انھوں نے لیکوڈ پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی ہفتہ سے جاری اس بدامنی کو روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھائے جائیں گے ۔ ان میں تشدد کیلئے اُکسانے والوں کے گھروں کو منہدم کرنا بھی شامل ہے ۔ (ابتدائی خبر صفحہ 4 پر )

TOPPOPULARRECENT