Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / فلسطینیوں سے پرامن رہنے امریکہ کی اپیل

فلسطینیوں سے پرامن رہنے امریکہ کی اپیل

Israeli soldiers are seen next to the border fence on the Israeli side of the Israel-Gaza border, as black smoke rises while Palestinians protest on the Gaza side of the border April 6, 2018. REUTERS/Amir Cohen

اسرائیل کو بھی محتاط رہنے اقوام متحدہ کا انتباہ ، جمعہ کے دن بھی احتجاج

واشنگٹن ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس نے آج فلسطینیوں سے خواہش کی ہیکہ وہ اپنے تازہ ترین احتجاج کے دوران اسرائیل کے قریب غزہ سرحد سے 500 میٹر کی دوری پر رہیں۔ یاد رہیکہ گذشتہ کچھ دنوں سے فلسطینی شہری پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک 18 فلسطینی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلسطینی شہری جمعہ کے روز چونکہ تازہ ترین احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ہیں جس کیلئے اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کو ’’محتاط‘‘ رہنے کا انتباہ دیا ہے، اسی تناظر میں ڈونالڈ ٹرمپ کے قاصد جیسن گرین بلاٹ نے ساری ذمہ داری فلسطینیوں کے سر منڈھ دی حالانکہ تشدد پر اترنے والے اسرائیلی فوجی ہیں۔ امریکہ نے فلسطینیوں سے یہ خواہش شدت سے کی ہیکہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے اپنی ہدایتیں واضح اور بہ آواز بلند جاری کریں تاکہ مظاہرین ان کی ہدایات کو بخوبی سمجھتے ہوئے پرامن مارچ کریں اور تشدد سے اجتناب کریں۔
وائیٹ ہاؤس میں 10 اپریل کو امیرقطر کی ٹرمپ سے ملاقات
واشنگٹن ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس سے جاری کئے گئے ایک تازہ ترین بیان میں بتایا گیا ہیکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ جاریہ ماہ کے دوران امیرقطر کو وائیٹ ہاؤس میں مدعو کریں گے تاکہ خلیجی بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔ بیان کے مطابق امیرقطر تمیم بن حمد الثانی کی ٹرمپ سے ملاقات 10 اپریل کو مقرر ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو پورا یقین ہیکہ امیرقطر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات اور سیکوریٹی و معاشی ترجیحات کو بھی توسیع دی جائے کیونکہ اس بحران کی وجہ سے قطر کے پڑوسی ممالک سعودی عرب اور امارات نے اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
بہرحال ٹرمپ کا یہ منصوبہ اب شاید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے کیونکہ اس وقت امریکہ اور قطری قائدین کی ملاقات کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے بھی قطر کیلئے یہ کہہ کر سخت موقف اپنایا تھا کہ وہ ایران سے اپنے تعلقات منقطع کرتے ہوئے انتہاء پسندی کی مالی اعانت کرنا بند کردے۔

TOPPOPULARRECENT