Tuesday , August 21 2018
Home / ہندوستان / فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم عصر حاضر کا سنگین مسئلہ

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم عصر حاضر کا سنگین مسئلہ

اسلام کے امن و آشتی کا پیغام دینے 18 جنوری کو عالمی امن کانفرنس
نئی دہلی۔15جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے عالمی پیمانے پر دہشت گردی، اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کے مظالم کو موجودہ وقت کا سنگین ترین مسئلہ قرارا دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔ یہ بات انہوں نے آئندہ 18جنوری کو ہونے والی عالمی امن کانفرنس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ امن کی پوری دنیا کو ضرورت ہے اور تمام ممالک کو اسی آئینے سے دیکھنا چاہئے اورظلم کرنے والے ممالک کے یہاں بھی امن نہیں ہو سکتا اس لئے امن قائم کرنے اورامن سے رہنے کی نہ صرف کوشش کر نی چاہئے بلکہ دوسروں کو بھی امن قائم کرنے میں مدد دینی چاہئے نہ کہ بدامنی پھیلائے ۔انہوں نے کہاکہ امن و آشتی کا یہی انسانی اور آفاقی پیغام دنیائے انسانیت کو دینے کے لیے ملک کے ملی پلیٹ فارم آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے ارباب حل و عقدنے 18جنوری2018 بروز جمعرات کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ”عالمی امن کانفرنس” منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کانفرنس کے بارے میں بتاتے مولانا عرفی قاسمی نے کہا کہ تمام مسائل کی بنیاد جنگ و جدال اور قتل و خون ریزی ہے ۔ اگرہمیں عالمی حکمرانوں کی عاقبت نا اندیشی کے سبب بیسویں صدی کے نصف اول میں دو عالمی جنگوں کا منہ نہ دیکھنا پڑتا، بزور طاقت فلسطین میں اسرائیل نام کی فتنہ پرور ریاست نہ بسائی گئی ہوتی اور اکیسویں صدی کے پہلے عشرے میں افغانستان اور عراق پر فوج کشی نہ کی گئی ہوتی، تو آج دنیا کا معاشی اور اقتصادی منظر نامہ کچھ اور ہوتا۔انھوں نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس عالمی امن کانفرنس میں ہندستان کے مشاہیر علماء، وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ بیرونی ممالک سے کئی سیاسی مندوبین کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT