Wednesday , December 19 2018

فلسطینیوں کی راکٹ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

یروشلم ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی اسرائیل میں غزہ پٹی کی جانب سے داغے گئے درجنوں راکٹس کی زد میں آنے والی ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبہ سے ایک شخص کی نعش نکالی گئی۔ ایمرجنسی خدمات انجام دینے والوں نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ قبل ازیں اس علاقہ میں اسرائیل کی اسپیشل فورسیس کے ذریعہ ایک آپریشن انجام دیا گیا تھا جس کے ردعمل کے طور پر غزہ پٹی سے درجنوں راکٹس داغے گئے۔ اشکیلون نامی علاقہ سے ایک زخمی خاتون کو بھی ملبہ سے نکالا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ جس شخص کی نعش نکالی گئی ہے اس کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے۔ تاہم دیگر تفصیلات ہنوز منظرعام پر نہیں لائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT