فلسطینیوں کی مدد کیلئے ہم ہر وقت تیار

مسئلہ فلسطین کی یکسوئی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں ہوسکتے
لاس اینجلس ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کو فلسطینی سرمزین پر قیام کا حق ہونے کا بیان دینے کے ایک دن بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہززادہ محمد بن سلمان نے اب یہ کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کی مدد ہر وقت کی جاتی رہے گی ۔ فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کیلئے بھی ہم کام کررہے ہیں ۔ لاس اینجلس کے اپنے دورہ کے موقع پر امریکی اخبار ٹائمس کو انٹرویو دیتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتے تاوقت کہ صدر فلسطین کی یکسوئی ہوجائے ۔ سعودی عرب ، مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کا حامی ہے اور فلسطین کی مدد کرتا رہے گا ۔ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے ہم حلیف ملکوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان نے کئی مرتبہ فلسطینی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب ان کی مدد کرنے کیلئے ہردم تیار ہے ۔ فلسطینیوں کے مفاد کیلئے ہم جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT