Friday , November 24 2017
Home / دنیا / فلسطینی حملہ آور کا مکان منہدم اسرائیلی فورس کی کارروائی

فلسطینی حملہ آور کا مکان منہدم اسرائیلی فورس کی کارروائی

یروشلم۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے کہا کہ حکام نے اس فلسطینی کے گھر کو منہدم کردیا جس نے گزشتہ سال حملہ کرتے ہوئے دو آفیسرس کو ہلاک اور دیگر کئی کو زخموں کیا تھا۔ ترجمان لیوبا سامری نے کہا کہ مشرقی یروشلم میں پڑوسی فلسطینی کے گھر کو منہدم کردیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ابراہیم الاخری نے منی ویان ، ایک ٹرین کے پلیٹ فارم میں گھسا دی تھی اور وہاں کھڑے افراد پر حملہ کردیا تھا۔ اُسے حملے کے فوری بعد گولی مار دی گئی تھی۔ اسرائیل کو اس وقت دو ماہ سے فلسطینی حملوں سے نمٹنے کیلئے کافی جدوجہد کا سامنا ہے کیونکہ یہ واقعات رُکتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ فلسطینی عوام نے اب تک چاقوزنی، گھات لگاکر مارنے اور گاڑیوں کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے 19 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اب تک تقریباً 100 فلسطینی بھی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 65 وہ افراد ہیں جنہوں نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ اسرائیل نے حملہ کرنے والے فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرنے کی پالیسی کا احیاء کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT