Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / فلسطینی خاتون پارلیمنٹرین خالدہ جرار کو اسرائیلی عدالت سے سزائے قید

فلسطینی خاتون پارلیمنٹرین خالدہ جرار کو اسرائیلی عدالت سے سزائے قید

تل ابیب ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی خاتون رکن پارلیمان کو ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے اور عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے الزام میں 15 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ خالدہ جرار کے خلاف اسرائیلی عدالت میں چلنے والے اس مقدمہ کی سماعت نے بہت توجہ حاصل کی ہے۔ خالدہ، غرب اردن کی ایک معروف شخصیت ہیں اور وہ اسرائیل کے خلاف اپنی تقاریر کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔ خالدہ جرار کو ماہ اپریل کے دوران اسرائیل کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کی خلاف ورزی کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیل نے خالدہ جرار کے آبائی شہر راملہ میں داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔ ان پر دوران حراست ہی اشتعال انگیزی اور کالعدم تنظیم میں شمولیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT