Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی رہائی کا اسرائیلی فوجی عدالت کا حکم

فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی رہائی کا اسرائیلی فوجی عدالت کا حکم

یروشلم 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے کہا کہ اُس نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کی رہائی کا حکم دے دیا ہے جنہیںرملہ میں 2 اپریل کو مغربی کنارے میں واقع اُن کے مکان سے حراست میںلیا گیا تھا ۔ اُن کی گرفتاری کے وقت فوج نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر واضح ٹھوس صیانتی خطرے پیدا کئے تھے ۔ جرار بائیں بازو کے مقبول محاذ کی س

یروشلم 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے کہا کہ اُس نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کی رہائی کا حکم دے دیا ہے جنہیںرملہ میں 2 اپریل کو مغربی کنارے میں واقع اُن کے مکان سے حراست میںلیا گیا تھا ۔ اُن کی گرفتاری کے وقت فوج نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر واضح ٹھوس صیانتی خطرے پیدا کئے تھے ۔ جرار بائیں بازو کے مقبول محاذ کی سینئر رکن ہیں۔ اس پارٹی کو اسرائیل دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے ۔ سوئٹزر لینڈ کی ایک عدالت نے مبینہ طور پر اسرائیلی تیل کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ ایران کو ایک منسوخ شدہ مشترکہ وینچر کا معاوضہ ادا کرے ۔ اسرائیل نے آج کہا کہ قوانین ’’دشمن ‘‘کو کسی بھی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ ایرانیوں کے سرکاری خبررساں ادارہ ارنا کے بموجب ایران ۔ ایشین آئیل کمپنی جو اسرائیل کی ہے نیشنل ایرانین آئیل کمپنی کو ایک ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر باقی ہے ۔ اسرائیل کی وزارت فینانس نے آج ایک محتاط لب و لہجہ پر مبنی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرنا کی خبر کی نہ تو توثیق کرسکتے ہیں اور نہ تردید ۔ دریں اثناء تہران سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک سینئر ایرانی فوجی عہدیدار نے اسرائیل کو انتباہ دیا کہ اگر وہ ایران پر حملہ کرے تو اسے حزب اللہ کے راکٹوں کی بوچھار کا سامنا کرنے بھی تیار رہنا چاہئے جو لبنان سے اسرائیل پر کی جائے گی۔ حزب اللہ ایران کی حلیف ہے اور 80 ہزار سے زیادہ راکٹ تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنانے کیلئے اس کے پاس تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT