Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / فلسطینی شہداء کے خاندانوں کے عازمینِ حج کے لیے سعودی طیارے

فلسطینی شہداء کے خاندانوں کے عازمینِ حج کے لیے سعودی طیارے

دبئی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے حج اور عمرے کے پروگرام کے تحت رواں سال ’’فلسطینی شہداء ‘‘ کے اہلِ خانہ کو فریضہ حج ادا کروانے کے سلسلے میں سعودی فضائی کمپنی کے طیاروں کی خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے جو ان مہمانوں کو اردن اور مصر سے لے کر آئیں گی۔اس بات کا اعلان خادم حرمین شریفین حج و عمرہ پروگرام کے نائب سربراہ زید بن علی الدکان اور دیگر متعلقہ سعودی عہدے داروں کی فلسطینی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔
فلسطینی وفد میں فلسطینی اوقاف کے وزیر یوسف ادعیس ، مغربی کنارے میں شہداء کے اہل خانہ کے امور کی سوسائٹی کے ذمے دار خالد جبارین اور قاہرہ میں فسلطینی ریاست کے سفارت خانے کے قونصل جنرل شامل تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT