Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / فلسطینی صدر امن کیلئے خطرات مول لیں: اوباما

فلسطینی صدر امن کیلئے خطرات مول لیں: اوباما

واشنگٹن، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کیلئے سخت فیصلے کریں اور خطرات مول لیں۔ وہ یہاں وائٹ ہاؤس میں پیر کو فلسطینی صدر سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں آئندہ ہ

واشنگٹن، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کیلئے سخت فیصلے کریں اور خطرات مول لیں۔ وہ یہاں وائٹ ہاؤس میں پیر کو فلسطینی صدر سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں آئندہ ہفتوں میں پیش رفت ہوگی۔ ملاقات میں عباس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ مزید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالے۔

بعد میں اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا: ’’ہم اس امر کے بدستور قائل ہیں کہ موقع موجود ہے‘‘۔ ان کا اشارہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں ممکنہ پیش رفت کی جانب تھا۔ صہیونی وزیر اعظم نے دو ہفتے قبل واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات کی تھی۔ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان جولائی 2013ء میں امریکہ کی ثالثی میں امن مذاکرات بحال ہوئے تھے لیکن ان کے درمیان متنازعہ امور کو طے کرنے کیلئے کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔ اگر ان مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو پھر امریکہ کی جانب سے اس کی اپریل کی مہلت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT