Monday , October 15 2018
Home / دنیا / فلسطینی قائدین سے کھلے مذاکرات

فلسطینی قائدین سے کھلے مذاکرات

واشنگٹن ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی عہدیداروں نے آج پرزور انداز میںکہاکہ وہ فلسطینی قائدین سے مذاکرات کریں گے حالانکہ واشنگٹن میں فلسطینیوں سے سفارتی دفتر کا تنازعہ ہنوز حل نہیں ہوا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ خارجہ امریکہ کی ترجمان ہیتھرنائرٹ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ ان سے کھلے مذاکرات کرناچاہتا ہے۔ کسی دفتر کو بند کردینا بات چیت میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ فی الحال تبادلہ خیال جاری ہے۔ وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن مسئلہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کے خیال میں مواصلات منجمد نہیں ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں کے ساتھ ربط برقرار ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ جہاں تک وہ جانتے ہیں فی الحال دفتر کھلا ہے اور درست سمت میں اس کی کارکردگی جاری ہے۔ امریکی قانون کے مطابق پی ایل او کا ادعا ہیکہ واشنگٹن میں اس کے دفتر کی ہر چھ ماہ میں تجدید کی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT