Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / فلسطینی مصالحت کو اُردن کی بھرپور تائید

فلسطینی مصالحت کو اُردن کی بھرپور تائید

عمان ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اُردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینی مصالحتی معاہدہ کی توثیق کی ہے جس کے ذریعہ دو حریفوں حماس اور فتح میں تقریباً ایک دہے سے جاری سیاسی و نظریات اختلاف کا خاتمہ ہوگا۔ شاہ عبداللہ دوم نے آج فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران مصر کی ثالثی کے ذریعہ طئے پائے اس معاہدہ کی بھرپور تائید کا اظہار کیا۔ حماس کی 2007ء سے غزہ پر حکومت ہے جبکہ اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ کے مابقی حصہ پر فتح گروپ کی حکومت ہے۔

TOPPOPULARRECENT