فلسطینی نے اسرائیلی شخص کو خنجر گھونپ دیا حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا: پولیس

یروشلم ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شہری نے ایک اسرائیلی شخص کو مقبوضہ مغربی کنارہ کی ایک یہودی نوآبادی کے قریب خنجر گھونپ کر ہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہورہا تھا جبکہ اسرائیلی عہدیداروں نے اس کو رکنے کی ہدایت دی لیکن فرار ہونے کی کوشش کرنے پر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اسرائیلی فوج نے حملہ آور کی شناخت صرف ایک فلسطینی کے نام سے ظاہر کی ہے اور اطلاع دی ہیکہ یہ واقعہ ایک بس اسٹاپ پر شہر ایریل کے باب الداخلہ کے قریب پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت اتامار بین گال کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کی عمر 40 اور 50 کے درمیان ہے۔ وہ مبینہ طور پر یہودی نوآبادی ہار براچا کا ساکن تھاجو شمالی مقبوضہ مغربی کنارہ میں واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT