Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / فلسطینی وزیر کو غزہ سے احتجاجیوں نے بھگا دیا

فلسطینی وزیر کو غزہ سے احتجاجیوں نے بھگا دیا

غزہ سٹی 15جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے وزیر صحت جواد عود کو آج غزہ شہر کے شفا ہاسپٹل کا اپنا دورہ منسوخ کردینا پڑا کیونکہ برہم احتجاجیوں نے ان کا تعاقب کیا ۔ وہ مصر سے یہاں پہونچے تھے ۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ عینی شاہدین کے بموجب احتجاجیوں نے عود کی کار پر جوتے اور انڈے پھینکے جب وہ رفاہ سرحدی کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوئے تھے ۔ ع

غزہ سٹی 15جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے وزیر صحت جواد عود کو آج غزہ شہر کے شفا ہاسپٹل کا اپنا دورہ منسوخ کردینا پڑا کیونکہ برہم احتجاجیوں نے ان کا تعاقب کیا ۔ وہ مصر سے یہاں پہونچے تھے ۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ عینی شاہدین کے بموجب احتجاجیوں نے عود کی کار پر جوتے اور انڈے پھینکے جب وہ رفاہ سرحدی کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوئے تھے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ وہ اس کے فوری بعد فلسطینی علاقہ سے روانہ ہوگئے ۔ احتجاجی عوام بھی شفا ہاسپٹل پر جمع ہوگئے تھے اور وہ عود کی مخالفت میں پوسٹرس تھامے ہوئے تھے ۔

اس کے علاوہ عوام وہاں قائم کردہ نئی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے ۔ ایک احتجاجی احمد مرتضی نے کہا کہ غزہ پر بمباری کی جا رہی ہے ۔ غزہ کو تباہ کیا جارہا ہے اور وزیر صحت دورہ کرنے اب آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ دورہ نہیںچاہتے ۔ تمام فلسطینی عوام اس کے مخالف ہیںاور اسے مسترد کرتے ہیں۔ احتجاجیوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر برہمی ہے کہ وزیر صحت مسٹر عود بمباری کے آٹھ دن کے بعد غزہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ حملوں میں 193 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT