Friday , December 15 2017
Home / دنیا / فلسطینی پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، 9 غرقاب

فلسطینی پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، 9 غرقاب

بیروت 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی سرکاری خبررساں شامی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق ایک شامی پناہ گزین کیمپ سے 40 فلسطینیوں کو لیجانے والی کشتی ترکی جاتے ہوئے سمندر میں اُلٹ گئی جس سے اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کم و بیش9 فلسطینی غرقاب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی طرابلس سے پیر کے روز روانہ ہوئی لیکن ترکی کے آبی حدود میں پہنچ کر کشتی اُلٹ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی پر سوار فلسطینیوں کا تعلق دمشق کے یرموک پناہ گزین کیمپ سے تھا اور مہلوکین میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ جبکہ مابقی افراد کو مختلف ہاسپٹلس سے رجوع کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT