Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / فلسطینی کار کا اسرائیلی فوج سے تصادم

فلسطینی کار کا اسرائیلی فوج سے تصادم

ایک فوجی ہلاک ‘2زخمی ‘ غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی رات بھر بمباری ‘جانی نقصان کی تردید
یروشلم ۔ 18مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ غربِ اردن میں میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی۔ اس حملے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ فلسطین کے مغربی قصبے جینن میں یہودی آبادیوں کے قریب ہوا ہے۔گاڑی کی ٹکر سے مزید دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے میں ملوث شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن اْسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔اسرائیلی فوجی طیاروں نے حماس زیر اقتدار غزہ پٹی پر رات بھر بمباری کی ۔ حماس دہشت گرد تنظیم غزہ پٹی پر برسراقتدار ہے ۔ اسرائیلی فوج کے بموجب حماس فلسطین کی اسلام پسند تحریک غزہ پٹی پر برسراقتدار ہے ۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کیلئے اُسے دستیاب تمام طریقوں پر عمل کرتی رہے گی ۔ تاہم فوج نے تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔ فلسطینی ذرائع کے بموجب اس بمباری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ہفتہ کی رات دیر گئے شمالی غزہ پٹی میں اسرائیل کی سرحد سے متصل علاقہ میں ایک دھماکو آلہ دھماکہ سے اڑ گیاتھا ۔ فوج کے بموجب اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘ تاہم اسرائیل نے فوری جوابی کارروائی کی اور اس کے دبابوں نے حماس کی رصد چوکی کو حملوں کا نشانہ بنایا ۔

فلسطینی ذرائع کے بموجب جوابی فائرنگ سے ایک شخص معمولی سا زخمی ہوا ۔ جمعرات کے دن سرحدی علاقہ پر دو دھماکو آلے پھٹ پڑے تھے جس سے اسرائیلی فوج نے برہم ہوکر فوجی چوکیوں پر حملے کئے ۔ کسی بھی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اسرائیل کا دعویٰ ہیکہ ان دھماکوں کا ذمہ دار حماس ہے جس کی ایک چوٹی کانفرنس غزہ پٹی میں منعقد کی جارہی ہے ۔ اسرائیل ‘ حماس اور اس کے حلیف ایک جنگ بندی معاہدہ 2014ء میں اپنی تیسری چوٹی کانفرنس میں کرچکے ہیں ۔ معاہدہ کی میعاد 6سال ہے لیکن معاہدہ صلح اکثر توڑا جاتا رہا ہے ۔ خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی چوٹی کانفرنس کے موقع پر باقاعدہ بمباری کی گئی تھی اور حماس کی چوکیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ 17فبروری کو اسرائیلی فوجیوں کے ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے سرحد پر زخمی ہوجانے کے نتیجہ میں اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کی تھی اور آج اسرائیلی جنگی طیاروں نے سرحد پر حماس کی جنگی چوکیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ۔ جنوبی اسرائیل پر فلسطینیوں نے راکٹ حملہ کیا تھا ۔ فلسطینی فوج کی کارروائی واضح طور پر اس کا ردعمل تھی ۔

TOPPOPULARRECENT