Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / فلسطینی کا اسرائیلی مسافروں پر حملہ ، نو زخمی

فلسطینی کا اسرائیلی مسافروں پر حملہ ، نو زخمی

یروشلم۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے وسطی تل ابیب میں نو افراد کو چاقو سے وار کر کے زخمی کرنے والے فلسطینی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جو آج معارف پل پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقبوضہ غرب اردن کے قصبے تلکرم سے تعلق رکھنے والے حملہ آور نے بس کے اندر اور باہر دونوں جگہ پر لوگوں کو زخ

یروشلم۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے وسطی تل ابیب میں نو افراد کو چاقو سے وار کر کے زخمی کرنے والے فلسطینی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جو آج معارف پل پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقبوضہ غرب اردن کے قصبے تلکرم سے تعلق رکھنے والے حملہ آور نے بس کے اندر اور باہر دونوں جگہ پر لوگوں کو زخمی کیا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں سے کم از کم دو لوگوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ 23 سالہ فلسطینی حملہ آور نے جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک اہلکار نے اس کے پیر میں گولی ماری جس سے وہ بھی زخمی ہو گیا۔

TOPPOPULARRECENT