Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / فلسطینی کیمپ پر حملے کے بعد مشتبہ شخص گرفتار

فلسطینی کیمپ پر حملے کے بعد مشتبہ شخص گرفتار

عمان، 07 جون (رائٹر) اردن کے حکام نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہوئے خونریز حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اردن حکومت کے ترجمان محمد الموماني نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ فلسطینی پناہ گزیں کیمپ میں ہوئے حملے میں تین سیکورٹی اہلکار اور دو دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ تاہم انہوں نے گرفتار شدہ شخص کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

TOPPOPULARRECENT