Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / فلسطین اتحادی حکومت میں پھوٹ؟

فلسطین اتحادی حکومت میں پھوٹ؟

رملہ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کی اتحادی حکومت میں بھی اب پھوٹ کے آثار نظر آرہے ہیں کیونکہ غزہ پٹی کا تنازعہ حکومت کے استعفیٰ کی صورت میں ظاہر ہوگا کیونکہ حماس اسرائیل کے ساتھ علیحدہ بات چیت کررہی ہے۔ دریں اثناء فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹیکنو کریٹس کی جس حکومت کو گزشتہ سال تشکیل دیا گیا تھا تاکہ غزہ

رملہ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کی اتحادی حکومت میں بھی اب پھوٹ کے آثار نظر آرہے ہیں کیونکہ غزہ پٹی کا تنازعہ حکومت کے استعفیٰ کی صورت میں ظاہر ہوگا کیونکہ حماس اسرائیل کے ساتھ علیحدہ بات چیت کررہی ہے۔ دریں اثناء فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹیکنو کریٹس کی جس حکومت کو گزشتہ سال تشکیل دیا گیا تھا تاکہ غزہ اور مغربی کنارہ حریف انتظامیہ کو بے دخل کیا جاسکے اور اُسی حکومت کا آج کسی بھی وقت زوال ممکن ہے اور اس کی جگہ پر سیاستدانوں پر مشتمل حکومت کا قیام عمل میں آسکتا ہے۔ دیگر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متنازعہ موضوع گزشتہ کئی ماہ سے زیرغور تھا جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ حماس کی اجارہ داری والی غزہ پٹی میں کابینہ اپنی کارکردگی انجام دینے کے موقف میں نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT