Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کی ضرورت

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کی ضرورت

ٹرمپ کے داماد سے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی بات چیت
الریاض۔23 اگست (سیاست ڈاٹ کام)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوششوں سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے وفد میں صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جارڈ کوشنر امریکہ کے ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ جیسن گرین بلاٹ اور قومی سلامتی کی نائب مشیر ڈینا پاول شامل تھیں۔انھوں نے بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور قریبی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پائیدار امن کے قیام اور مشرق وسطیٰ ، استحکام اور خوشحالی کیلئے کوششوں کی حمایت سے اتفاق کیا۔

TOPPOPULARRECENT