Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / فلسطین میں اسرائیلی کا جاسوس گرفتار

فلسطین میں اسرائیلی کا جاسوس گرفتار

رملہ ۔17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینی عہدیداروں کے بموجب انہوں نے مذاکرات کار اعلیٰ کے دفتر کے ایک رکن کو اسرائیل پر دستاویزات کے افشاء کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ یہ عہدیدار مبینہ طور پر اسرائیلیوں کو اطلاعات فراہم کرنے کے جرم کا اعتراف کرچکا ہے ۔ مشتبہ شخص نے کہا کہ وہ گذشتہ 20سال سے یہ کام کررہا تھا ۔ مذاکرات کار اعلیٰ فلسطین صائب اراکات اور ان کے دفتر نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔ اراکات معتمد عمومی فلسطینی روابط عامہ بھی ہیں اور اُن کے دفتر میں ایک جاسوس کی دریافت سے ان کے موقف کو دھکہ پہنچا ہے ۔ فلسطینی سماج میں اسرائیل کے لئے جاسوسی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے اور کئی افراد کو اس جرم میں سزائے موت ہوچکی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT