Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / فلسطین میں طاقت ور تحریک انتفاضہ نوشتہ دیوار :اسرائیلی انٹیلی جنس

فلسطین میں طاقت ور تحریک انتفاضہ نوشتہ دیوار :اسرائیلی انٹیلی جنس

مقبوضہ بیت المقدس4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی خفیہ اداروں نے فلسطین میں حالیہ ہفتوں کے دوران اٹھنے والی عوامی تحریک انتفاضہ کی شدت میں کمی کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حالات ایسے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف ایک طاقتور تحریک دستک دے رہی ہے۔ اگلے چند ماہ کے دوران اسرائیل کو ایک بار پھرتحریک انتفاضہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی خفیہ اداروں کی جانب سے فلسطین میں نئی تحریک انتفاضہ کے امکانات کا خدشہ ایک ایسے وقت میں ظاہر کیا ہے جب فلسطین میں اسرائیل کے خلاف تحریک جاری ہے۔ اگرچہ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ فلسطینیوں کے احتجاج اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کی لہر میں قدرے کمی آئی ہے اور حالات کچھ پرسکون ہو رہے ہیں۔اسرائیل کے ایک دفاعی تجزیہ نگار اور صہیونی انٹیلی جنس اداروں کے مقرب صحافی عاموس ہرئیل نے اخبار”ہارٹز” میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں انہوں نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ فلسطین کے اندرونی سیاسی حالات بھی ایک نئی تحریک انتفاضہ کی پیش گوئی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس 80 سال کی عمرکو پہنچ چکے ہیں۔ فلسطینی ان کا متبادل دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے فلسطین میں نچلی سطح پر محمود عباس کے بعد کے حالات کے بارے میں غور وخوض کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT