Monday , July 16 2018
Home / عرب دنیا / فلسطین نے امریکہ سے اپنے سفارتکار کو واپس بلایا

فلسطین نے امریکہ سے اپنے سفارتکار کو واپس بلایا

رملہ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے صدر محمودعباس نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے ۔ چیف مذاکرات کار صائب اراکات نے ایک فلسطینی ٹیلی ویژن چینل پر اس کی اطلاع دی۔ اراکات نے کہا کہ فلسطین کی لبریشن آرگنائزیشن کے سربراہ حسام جنبلات پہلے ہی امریکہ سے فلسطین واپس لوٹ چکے ہیں۔ نیوز ایجنسی’ وفا’ کی جانب سے جاری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ’’امریکہ کے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے ۔‘‘

TOPPOPULARRECENT