Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے عالمی برادری پر زور

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے عالمی برادری پر زور

نئی دہلی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سی پی آئی ایم نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ اسرائیل جارحیت کو بین الاقوامی فورم میں اٹھائیں۔ سی پی آئی ایم نے اس جارحیت اور حملوں کو فوری روکدینے کا مطالبہ کیا ۔ سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو نے حکومت اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کو بین ال

نئی دہلی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سی پی آئی ایم نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ اسرائیل جارحیت کو بین الاقوامی فورم میں اٹھائیں۔ سی پی آئی ایم نے اس جارحیت اور حملوں کو فوری روکدینے کا مطالبہ کیا ۔ سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو نے حکومت اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کے یکسر مغائر قرار دیا۔ حکومت اسرائیل نے جو بھی کارروائی کی ہیں ان کی شدید مذمت کی جاتی ہے ۔ پولیٹ بیورو نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ سی پی ایم حکومت ہند پر بھی زور دیتی ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیل جارحیت کہ مذمت کرے اور بین الاقوامی فورم پر ان حملوں کو روکنے کیلئے دباو ڈالے ۔ سی پی آئی ایم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کل برازیل کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ برکس کی پانچ قومی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریںگے۔ اس موقع پر مودی کو فلسطینیوں پر امریکی حملوں کے خلاف آوازاٹھانی چاہئے ۔

سی پی آئی ایم نے کہا کہ گذشتہ پانچ دن سے اسرائیل نے غزہ پر بمباری کر کے زائد از 120 افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔ مہلوکین میں معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔ اسرائیل کے میزائلس رہائشی علاقوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ پارٹی نے مزید کہا کہ فلسطین پر حملے کرنے کیلئے حکومت امریکہ کے حکم کی شدید مخالفت کی جاتی ہے اس کی بربریت اور جارحیت کی کوئی حد نہیں ہے وہ تمام بین الاقوامی قوانین کو تہہ و بالا کر کے جارحیت پر اتر آتی ہے ۔ اقوام متحدہ سکیوریٹی کونسل کو فوری مداخلت کرتے ہوئے اس جارحیت و خون ریزی کو روکناچاہئے ۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اب اسرائیلی فوج زمینی لڑائی کیلئے اپنی طاقت روانہ کررہی ہے ۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے جارحانہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی بین الاقوامی دہائی کو قبول نہیں کریگا ۔ اسرائیلی آرٹیلری کے ذریعہ لبنان کی سرحدوں کے قریب کی جانے والی کارروائی سے سارے خطہ میں جارحیت پھیل جائے گی ۔امریکہ اس مسئلہ پر اپنے حلیف ملک کے خطرناک کارروائی کو روکنے میں خاموشی اختیار کرلی ہے اس کی یہ حرکت افسوسناک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT