Thursday , December 13 2018

فلسطین پر حکومت ہند کا موجودہ موقف افسوسناک

خارجہ پالیسی کو موافق امریکہ و اسرائیل بنانے کی مخالفت ، عزیز پاشاہ کا بیان

خارجہ پالیسی کو موافق امریکہ و اسرائیل بنانے کی مخالفت ، عزیز پاشاہ کا بیان
حیدرآباد۔13جنوری(سیاست نیوز) فلسطین کے معاملے میںحکومت ہند کے موجودہ موقف کو افسوس ناک قراردیتے ہوئے سینئرکمیونسٹ قائد وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ آزاد ہندوستان کی یہ تاریخ رہی ہیکہ مہاتما گاندھی سے لیکر اٹل بھارئی واجپائی تک تمام قومی قائدین اور وزیر اعظم نے فلسطین کو خود مختار مملکت کا موقف فراہم کرنے کی بھر پور تائید کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا مگر مرکز میں نریندر مودی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے ساتھ حکومت ہند نے اپنی قدیم خارجی پالیسی کو درکنار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کاکام کررہی ہے جو قابلِ مذمت اقدام ہے۔ پرانے شہر کے ملک پیٹ میںتنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت ہند کو اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے ہندوستان کی قدیم روایت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔جناب سید عزیزپاشاہ نے ریاست تلنگانہ کے موجودہ حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چیف منسٹر نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد 43وعدے کئے ہیںجن پر اٹھ ماہ کی تکمیل کے باوجود کسی بھی قسم کا عمل ندارد ہے۔ جناب سیدعزیزپاشاہ نے ٹی آر ایس پارٹی کے انتخابی منشور کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وقف جائیدادوں کی صیانت‘ مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات کے علاوہ کئی ایسے وعدے ہیں جنھیںمسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے اراضیات کو باقاعدہ بنانے کے متعلق حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ جی او میںترمیم کو بھی لازمی قراردیا۔ انہوں نے اسکالر شپ‘ تلنگانہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن سے قرضے جات کی اجرائی کے متعلق رہنمایانہ اقدامات کو بھی ضروری قراردیا۔ انہوں نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی فلاح وبہبودکے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ناقابلِ برداشت قراردیتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج کا انتباہ دیا۔ تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد کے صدر سیدکلیم الدین عسکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات کے متعلق عوام میں شعور بیداری شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پرانے شہر کی آبادی کا بڑا حصہ کرایہ کے مکانوں میںزندگی گذارنے پر مجبور ہے اور حکومت کی جانب سے گھر اور پٹہ جات کی اجرائی میںبھی پرانے شہر کو مسلسل نذر انداز کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم انصاف پچھلے کئی سالوں سے پرانے شہر کی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف حکمرانوں اور تعصب پسند عہدیداروں کا گھیرائو کرتے آرہی ہے۔ محمداشتیاق‘ خواجہ پاشاہ‘ محمد خان‘ محمدحفیظ‘ محمد رزاق‘ سالح جابری‘ بابو میاں اور دیگر حضرات بھی اس موقع پر موجود تھے

TOPPOPULARRECENT