Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / فلسطین پر قرارداد اقوام متحدہ کے ادارہ میں منظور ، ہند نے ووٹ نہ دیا

فلسطین پر قرارداد اقوام متحدہ کے ادارہ میں منظور ، ہند نے ووٹ نہ دیا

جنیوا ، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ادارہ میں فلسطین پر منظورہ ایک قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا، جو غزہ میں گزشتہ سال کی لڑائی میں ملوث فریقوں کی جانب سے جوابدہی پر زور دیتی ہے۔ تاہم ہندوستان نے یہی کہا کہ فلسطینی کاز کیلئے تائید پر اس کے دیرینہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔ مقبوضہ فلسط

جنیوا ، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ادارہ میں فلسطین پر منظورہ ایک قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا، جو غزہ میں گزشتہ سال کی لڑائی میں ملوث فریقوں کی جانب سے جوابدہی پر زور دیتی ہے۔ تاہم ہندوستان نے یہی کہا کہ فلسطینی کاز کیلئے تائید پر اس کے دیرینہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔ مقبوضہ فلسطینی خطہ بشمول مشرقی یروشلم میں بین الاقوامی قانون کی تمام خلاف ورزیوں کیلئے جوابدہی اور انصاف کو یقینی بنانے سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں منظور کی گئی جبکہ اس کے حق میں 41 ووٹ ڈالے گئے، پانچ ووٹ نہیں ڈالے گئے اور ایک ووٹ قرارداد کے خلاف استعمال ہوا۔ ہندوستان کے ساتھ اتھیوپیا، کینیا، مقدونیہ اور پراگوے نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ہندوستان کے عمل پر نئی دہلی میں سی پی آئی (ایم) نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ پارٹی لیڈر سیتا رام یچوری نے کہا کہ یہ کھلے طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ اسرائیل کی تیاری میں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT