Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / فلسطین کا مسئلہ اہم عرب ایجنڈہ میں شامل: السیسی

فلسطین کا مسئلہ اہم عرب ایجنڈہ میں شامل: السیسی

قاہرہ؍یروشلم۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے آج کہا کہ فلسطینیوں کا مسئلہ عالم عرب کے کلیدی ایجنڈہ میں شامل ہے اور آئندہ بھی شامل رہے گا۔ انھوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ طئے کرلے۔ صدر مصر السیسی نے بین الاقوامی عطیہ دہندگان چوٹی کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطی

قاہرہ؍یروشلم۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے آج کہا کہ فلسطینیوں کا مسئلہ عالم عرب کے کلیدی ایجنڈہ میں شامل ہے اور آئندہ بھی شامل رہے گا۔ انھوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ طئے کرلے۔ صدر مصر السیسی نے بین الاقوامی عطیہ دہندگان چوٹی کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے کاز کو عالم عرب کی حمایت جاری رہے گی اور یہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ یروشلم سے موصولہ اطلاع کے بموجب اسرائیل نے بین الاقوامی عطیہ دہندہ کانفرنس سے اس کو الگ تھلگ رکھنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ یہ عطیہ دہندہ کانفرنس حماس زیر اقتدار غزہ پٹی کی تعمیر جدید کے لئے فنڈس حاصل کرنے کے مقصد سے منعقد کی جارہی ہے جو اسرائیل کی 50 روزہ بمباری کی وجہ سے بری طرح تباہ ہوچکا ہے، تاہم قاہرہ کی اس چوٹی کانفرنس میں اسرائیل کو مدعو نہیں کیا گیا، کیونکہ اس نے بات چیت میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ وزیر خارجہ اسرائیل لیبرمین نے جو انتہا پسند قوم پرست ہیں، ادعا کیا کہ حماس اپنی مرضی سے کبھی عطیہ نہیں ڈالے گی۔ انھوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ آئندہ اس کو جو امداد دی جائے گی، اسے ہتھیاروں کی پیداوار اور سرنگوں کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT