Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / فلسطین کو سری لنکا کی 10 لاکھ امریکی ڈالر امداد کا اعلان

فلسطین کو سری لنکا کی 10 لاکھ امریکی ڈالر امداد کا اعلان

کولمبو 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسا نے آج اعلان کیاکہ سری لنکا فلسطین کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ راجہ پکسا جاریہ سال جنوری میں فلسطین کا دورہ کرچکے ہیں اور فلسطینی کاز کے طویل عرصہ سے حامی ہیں۔ وہ سری لنکا کی فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کمیٹی کے بانی صدر بھی ہیں۔ اُنھوں نے اُمید ظاہرکی کہ غ

کولمبو 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسا نے آج اعلان کیاکہ سری لنکا فلسطین کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ راجہ پکسا جاریہ سال جنوری میں فلسطین کا دورہ کرچکے ہیں اور فلسطینی کاز کے طویل عرصہ سے حامی ہیں۔ وہ سری لنکا کی فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کمیٹی کے بانی صدر بھی ہیں۔ اُنھوں نے اُمید ظاہرکی کہ غزہ میں تشدد بند ہوچکا ہے اور علاقہ میں امن قائم ہوگیا ہے۔ سری لنکا فسلطین کو 1988ء میں ایک مملکت تسلیم کرچکا ہے۔ غزہ پٹی میں تشدد کی حالیہ وارداتیں جن میں 1939 فلسطینی اور 67 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں، اِس کو سری لنکا نے ایک المیہ قرار دیا ہے

TOPPOPULARRECENT