Monday , September 24 2018
Home / دنیا / فلسطین کیلئے امریکی امداد متاثر ہونے کا خدشہ

فلسطین کیلئے امریکی امداد متاثر ہونے کا خدشہ

نیویارک۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام)فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں شمولیت کے فیصلے پر امریکہ کے سخت ردعمل کے بعد اب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واشنگٹن فلسطینی اتھارٹی کیلئے اپنی جانب سے فراہم کردہ امداد روک سکتا ہے۔’العربیہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے یک طرفہ طور پر عالمی عدالت انصاف سے

نیویارک۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام)فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں شمولیت کے فیصلے پر امریکہ کے سخت ردعمل کے بعد اب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واشنگٹن فلسطینی اتھارٹی کیلئے اپنی جانب سے فراہم کردہ امداد روک سکتا ہے۔’العربیہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے یک طرفہ طور پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کا فیصلہ خود فلسطینی انتظامیہ کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں امریکہ فلسطین کیلئے اپنی امداد روک یا کم کرسکتا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی سلامتی کونسل میں اسرائیلی قبضے کے دو سال کے اندر خاتمے کی قرارداد کی ناکامی کے عالمی فوج داری عدالت میں شمولیت کی درخواست دی ہے۔ آئی سی سی میں فلسطینی اتھارٹی کی شمولیت کے بعد اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کی راہ ہموار ہو گی مگر امریکہ مسلسل فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی مخالفت کر رہا ہے۔عالمی عدالت انصاف کی رُکنیت کے حصول کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے جنگی جرائم کی وسیع تر تحقیقات کا حق مل جائے گا۔ اگروہ چاہے توعالمی عدالت انصاف کے یکم جولائی 2002ء کو قیام کے بعد سے اب تک اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کرسکتی ہے۔ تاہم بین الاقوامی عدالت اسرائیل کے خلاف کسی بھی درخواست پر فلسطین کو باقاعدہ رکن تسلیم کرنے کے بعد ہی کارروائی کرنے کی مجاز ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT