Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / فلسطین کیلئے فرانسیسی قرارداد پر نتن یاہوکو تشویش

فلسطین کیلئے فرانسیسی قرارداد پر نتن یاہوکو تشویش

یروشلم ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے فرانس کی طرف سے فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کی قراداد کیلئے کوشش کو ایک غیر ذمہ دارانہ حرکت سے تعبیر کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے اسرائیل کی نیوز ویب سائٹ ’’124 نیوز‘‘ نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے، ’’بلاشبہ میں فرانسیسی ووٹنگ پر تشویش محسوس کرتا ہوں کیونکہ فلسطین کے حوالے سے جو کچھ وہ ووٹنگ کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں وہ امن سے متصادم ہے‘‘۔ نتن یاہو نے یہ بات فرانسیسی پارلیمنٹ میں قرارداد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کہی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT