Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / فلسطین کی ICC میں یکم اپریل کو شمولیت : بان کی مون

فلسطین کی ICC میں یکم اپریل کو شمولیت : بان کی مون

نیویارک۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست یکم اپریل کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا حصہ بن جائے گی۔ اس کے نتیجے میں فلسطین اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کی بنیاد پر بین الاقوامی عدالت کے کٹہرے میں لا سکے گا۔ فلسطینی اتھارٹی نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے روم میں منظور کئے گئے قانون کی

نیویارک۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست یکم اپریل کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا حصہ بن جائے گی۔ اس کے نتیجے میں فلسطین اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کی بنیاد پر بین الاقوامی عدالت کے کٹہرے میں لا سکے گا۔ فلسطینی اتھارٹی نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے روم میں منظور کئے گئے قانون کی توثیق پر مشتمل دستاویزات جمع کرا دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک ویب سائٹ پر منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطین یکم اپریل 2015ء سے اس عالمی ادارے کا رکن بن جائے گا۔اس فیصلے کے بعد فلسطین کو اسرائیل کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہے، امریکہ بھی فلسطین کے انٹر نیشنل کریمنل کورٹ کا حصہ بننے کا مخالف ہے۔ امریکہ کے مطابق اس سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں رکاوٹ بنے گی۔آئی سی سی نسل کشی،انسانیت مخالف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات میں مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات چلا سکتی ہے۔ یہ عدالت معاہدہ روم کے تحت یکم جولائی 2002ء کو قائم کی گئی تھی۔ اب تک 122 ممالک اس عدالت کے قیام کے لیے معاہدہ روم کی توثیق کر چکے ہیں۔ تاہم امریکہ اور اسرائیل نے ابھی تک اس معاہدے کی توثیق نہیں کی ہے۔اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی ظالمانہ کارروائیوں کا آغاز 12 جون 2014ء کو کیا تھا جب تین اسرائیلی نوجوان لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی بازیابی کیلئے اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 2000 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT