Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / فلسطین کے راکٹ فائر کے جواب میں اسرائیل کا فضائی حملہ

فلسطین کے راکٹ فائر کے جواب میں اسرائیل کا فضائی حملہ

یروشلم۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فضائیہ نے آج غزہ پٹی کے حماس حکمرانوں کو نشانہ بنایا جو دراصل پیر کے روز فلسطین کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی علاقہ کو نشانہ بنانے کا جواب تھا۔ منگل کے روز اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ سے ایک غیرواضح پراجیکٹائل، اسرائیل کے جنوبی علاقہ کی جانب فائر کیا گیا۔ دریں اثناء ایک خاتون ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ نامعلوم ’’پراجیکٹائل‘‘ دراصل ایک راکٹ ہوسکتا ہے تاہم وہ کہاں گرا اس کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ فلسطینیوں نے ساحلی سرحد سے راکٹس اور مارٹر فائر کئے تھے جبکہ فضائی حملے اسرائیل کا جواب تھے۔ بہرحال فائرنگ اور جوابی فائرنگ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹرمپ کی نئی سیکورٹی پالیسی کا آئندہ ہفتہ اعلان
واشنگٹن۔13دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے پیر کو نئی سیکورٹی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے برطانیہ کے اپنے ہم منصب مارک سڈول کی موجودگی میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ نئی سیکورٹی بلیو پرنٹس میں اپنے وطن کی حفاظت، خوشحالی کو آگے بڑھانے ، ‘طاقت کے ذریعے امن’ کے تحفظ اور امریکی اثرات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔مسٹر میک ماسٹر نے جنگ کی ایک نئی شروعات میں روسی شرکت کے ساتھ ساتھ چین کی طرف سے اقتصادی حملہ کی بھی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT