Monday , November 20 2017
Home / دنیا / فلسطین ۔ اسرائیل کشیدگی کے فوری خاتمہ پر زور

فلسطین ۔ اسرائیل کشیدگی کے فوری خاتمہ پر زور

سلامتی کونسل محض خاموش تماشائی : کملیش پاسوان
اقوام متحدہ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود وہ محض ایک خاموش تماشائی کا رول ادا کررہا ہے۔ ہندوستان نے اس بحران سے نمٹنے کیلئے سلامتی کونسل سے مؤثر رول ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل میں کھلے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کملیش پاسوان نے کہاکہ ’’مشرق وسطیٰ کی صورتحال بدستور مخدوش اور ناقابل قیاس ہے جہاں کئی ممالک میں ایسی انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی اس کے باوجود ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس علاقہ میں وقفہ وقفہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود اقوام سلامتی کونسل محض خاموش تماشائی کا رول ادا کررہی ہے‘‘۔ پاسوان نے کہا کہ اس صورتحال میں سلامتی کونسل کی مؤثر کارکردگی کے بارے میں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے قائدانہ رول ادا کرنے اور مزید سرگرم مساعی کی ضرورت پر زور دینے والے دیگر ممالک کے ساتھ ہم بھی شامل ہوتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ مشرقی وسطیٰ کے بحران کو بعجلت ممکنہ حل کیا جائے۔ ہندوستان میں ایک آزاد و خودمختار مملکت فلسطین کے قیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایک آزاد فلسطین اور پڑوس میں اسرائیل کا پرامن بقائے باہم ضروری ہے۔ کملیش پاسوان نے کہا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے حالیہ دورہ فلسطین نے فلسطینی کاز کیلئے ہندوستان کے عزم و عہد کو اجاگر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT