Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / فلموں میں کام دینے کے بہانے جسم فروشی کیلئے دباؤ

فلموں میں کام دینے کے بہانے جسم فروشی کیلئے دباؤ

ڈائرکٹر گرفتار ، آن لائین فحاشی کا ریاکٹ بے نقاب
حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) فلموں میں کام کرنے کا موقع دینے کے بہانہ جونئیر آرٹسٹوں اور بیوٹیشن لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے والے ایک ڈائرکٹر کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس آن لائین فحاشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم سید رفیق کے مطابق ملکاجگیری زون کی ایس او ٹی ٹیم نے سنگاپور ٹاون شپ میں دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے چنگل سے تین خواتین کو آزاد کروالیا ۔ جن میں دو کنواری لڑکیاں ہیں ۔ جو بیوٹیشن اور جونئیر آرٹسٹ کا کام کرتی ہیں ۔ 30 سالہ راج شیکھر ریڈی جو ڈائرکٹر تھا ایک فلم تیار کرنے کے بعد بھاری نقصان ہوا تھا ۔ جو اپنے اسسٹنٹ 23 سالہ روی کمار کے ہمراہ ایک منصوبہ تیار کیا ان دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ اس نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند لڑکیوں کا استحصال کرنا شروع کردیا اور انہیں باضابطہ طور پر جسم فروشی کیلئے پیش کیا جاتا تھا ۔ لڑکی کو فلم میں موقع دینے کیلئے پروڈیوسر کو خوش کرنے کی بات بتائی جاتی لیکن دراصل یہ اس سرغنہ کے گراہک ہوتے فی گراہک راج شیکھر ریڈی 30 تا 50 ہزار روپئے حاصل کرتا تھا اور اس کے عوض لڑکیوں کو معمولی رقم دیا کرتا تھا اور انہیں دوسرے پروڈیوسر کیلئے تیار رہنے کی پیشکش بھی کرتا تھا ۔ اس طرح گھٹکیسر پولیس حدود کے سنگاپور ٹاون شپ میں یہ کاروبار جاری تھا ۔ جس کو ایس او ٹی نے بے نقاب کردیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT