Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / فلمی اداکار سنجے دت کی پیرول پر رہائی

فلمی اداکار سنجے دت کی پیرول پر رہائی

پونے ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سنجے دت کو آج عارصی ضمانت پر 14 یوم کیلئے ایرواڈۃ سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔ سنجے دت نے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست پیش کی تھی۔ پولیس حکام نے کل منظوری دیدی ، وہ ، سال 1993 ء کے ممبئی بم دھماکہ کیس میں سزائے قید دیئے جانے کے بعد ایرواڈہ سنٹرل جیل میں قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 سال کی

پونے ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سنجے دت کو آج عارصی ضمانت پر 14 یوم کیلئے ایرواڈۃ سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔ سنجے دت نے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست پیش کی تھی۔ پولیس حکام نے کل منظوری دیدی ، وہ ، سال 1993 ء کے ممبئی بم دھماکہ کیس میں سزائے قید دیئے جانے کے بعد ایرواڈہ سنٹرل جیل میں قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 سال کی سزائے قید میں 18 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس (محابس) میران بھورونکر نے بتایا کہ سنجے دت کو آج صبح 9.00 بجے پیرول پر رہا کردیا گیا جوکہ ایک قیدی کا حق ہے۔ تاہم اسی کیس کے دیگر قیدیوں کی رہائی کے بارے میں پولیس عہدیدار خاموش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT