Thursday , December 13 2018

فلم آل از ویل سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی علحدگی

ممبئی ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے تنگی وقت کی بناء فلمساز اومیش شکلا کی فلم آل از ویل سے نکل جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس فلم کے اہم ستارے ابھیشک بچن اور آسین ہیں جس میں وہ رشی کپور کے ساتھ کام کرنے والی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم چھوڑ دینے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے ۔ سمرتی ایرانی

ممبئی ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے تنگی وقت کی بناء فلمساز اومیش شکلا کی فلم آل از ویل سے نکل جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس فلم کے اہم ستارے ابھیشک بچن اور آسین ہیں جس میں وہ رشی کپور کے ساتھ کام کرنے والی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم چھوڑ دینے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے ۔ سمرتی ایرانی جو کہ راجیہ سبھا کی رکن ہیں، گزشتہ سال نومبر میں مذکورہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ تاہم مقررہ وقت میں شوٹنگ مکمل نہیں کی جاسکے۔ اگرچیکہ انہوں نے فلم کیلئے وقت نکالنے کی ممکنہ کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکیں۔ ایرانی نے کہا کہ قوم کیلئے میری خدمت مقدم ہے اور قوم کی توقعات پورا کرنا پڑا۔ میرا فریضہ ہے اور میں انہیں مایوس نہیں کرسکتی جس کے پیش نظر فلمی پراجکٹ سے نکل جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس فیصلہ پر فلم کی ٹیم سے معذرت خواہی کرلی۔ سمرتی ایرانی کو جاریہ سال مئی میں وزیر فروغ انسانی وسائل کی حیثیت سے مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ عوامی اور سیاسی زندگی میں سرگرم عمل ہوگئی ہیں۔ پروڈیوسر بھوشن کمار نے بتایا کہ فلم کی از سر نو شوٹنگ 3 جولائی 2015 ء سے آغاز ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT