فلم اداکارہ انوسویا بھردواج کے خلاف شکایت درج

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) ٹالی ووڈ کی فلم اداکارہ انوسویا بھردواج کے خلاف ایک کم عمر لڑکی کی ماں نے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے اس کے لڑکے کا موبائیل فون توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ انوسویا آج صبح تارناکہ علاقہ میں پیدل جارہی تھی کہ ایک کم عمر لڑکے نے اس کے ساتھ سلفی لینے کی کوشش کی جس پر برہم انوسویا نے لڑکے کا موبائیل فون چھین لیا اور بعد ازاں اسے توڑدیا ۔ لڑکے کی ماں نے انوسویا کی اس حرکت کو دیکھ کر اداکارہ سے موبائیل فون توڑنے کی وجہ طلب کی اور بعد ازاں عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی جس میں اداکارہ کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT