Saturday , June 23 2018
Home / تفریح / فلم اداکارہ زہرہ سہگل چل بسیں

فلم اداکارہ زہرہ سہگل چل بسیں

نئی دہلی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سنیما کی معروف اداکارہ و پدم وِبھوشن زہرہ سہگل کا آج قلب پر حملے کی وجہ سے 102 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں کی شروعات سے لے کر نئی نسل کی فلموں تک کئی یادگار رول ادا کئے۔ وہ 27 اپریل 1912ء کو سہارنپور (اترپردیش) میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا کریر 1935ء میں ادئے شنکر کیساتھ

نئی دہلی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سنیما کی معروف اداکارہ و پدم وِبھوشن زہرہ سہگل کا آج قلب پر حملے کی وجہ سے 102 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں کی شروعات سے لے کر نئی نسل کی فلموں تک کئی یادگار رول ادا کئے۔ وہ 27 اپریل 1912ء کو سہارنپور (اترپردیش) میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا کریر 1935ء میں ادئے شنکر کیساتھ بطور ِ ڈانسرسے شروع کیا۔ 1942ء میں سائنس داں ، پینٹر اور ڈانسر کامیشور سہگل سے ان کی شادی ہوئی۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’’دِل سے ‘‘ میں ان کی دادی اور امیتابھ بچن کی فلم ’’چینی کم‘‘ میں ان کی ماں کا رول ادا کیا تھا۔سلمان خان کی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ میں بھی انہوں نے اداکاری کی اور آخری مرتبہ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’سانوریہ ‘‘ (2007ء )میں دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT