Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / فلم انڈسٹری میں چائلڈ آرٹسٹوں کا جلوہ بھی کم نہیں

فلم انڈسٹری میں چائلڈ آرٹسٹوں کا جلوہ بھی کم نہیں

ممبئی 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پردہ سیمیں پرجہاں نوجوان فنکار وں نے اپنی اداکاری سے ہندی فلم انڈسٹری کو نئی بلندیاں عطا کیں اور ایک نئی اصطلاح سے نوازا، وہیں چائلڈ آرٹسٹوں نے بھی اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا بھرپور انٹرٹینمنٹ کیا اور ان کے دلوں پر راج کیا ہے ۔ہندی فلم انڈسٹری میں بچوں کی اصل دھارے میں کمی ہونے کے باوجود ان فنکاروں نے تاریخ رچائی ہے اور کافی مشہور ہوئے ہیں ۔ ان میں بے بی تبسم، رتن، ڈیزی ایرانی، پلوی جوشی، سچن، نیتو سنگھ، پدمنی کولہاپورے اور ارمیلا ماتونڈکر کا نام شامل ہیں۔1970ء کی دہائی میں ایسے کئی چائلڈ آرٹسٹ ہوئے ہیں جنہون نے بطور اداکار اور اداکارہ کے فلم انڈسٹری میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے اور کافی مقبول بھی ہوئے ۔ 1968میں ریلیز فلم’’دو کلیاں‘‘ میں نیتو کے دوہرے کردار کو ناظرین شاید ہی بھول پائیں ، اس فلم میں ان پر فلمایا گیا گیت ’بچے من کے سچے‘ آج بھی بہت مقبول ہے ۔

TOPPOPULARRECENT