Thursday , November 23 2017
Home / تفریح / فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی آمدنی 100 کروڑ

فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی آمدنی 100 کروڑ

ممبئی، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انوشکا شرما ،رنبیر کپور اور یشوریا رائے کی فلم ”اے دل ہے مشکل نے ہندوستانی بازار میں 100کروڑ روپے کی شاندار کمائی کرلی ہے ۔کرن جوہر کی ہدایت میں بنی فلم اے دل ہے مشکل 28اکتوبر کو ریلیز ہوئی ہے ۔اس فلم کے ذریعہ کرن جوہر نے چار سال بعد کسی فلم کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے آخری بار 2012میں ریلیز ہوئی فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر”کی ہدایت کی تھی۔اس فلم کو ریلیز سے پہلے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور،انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم نے پہلے ہفتے میں 80کروڑ کی کمائی کی تھی۔فلم دوسرے ہفتے میں بھی اچھی کمائی کررہی ہے ۔یہ فلم اب 100کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے ۔اس سال ریلیز ہوئی فلموں می سلطان،رستم ،ایئرلفٹ اور ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری نے بھی باکس آفس پر 100کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT