Wednesday , August 15 2018
Home / عرب دنیا / فلم ’دی میسج ‘ کو چار دہائیوں بعد سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت

فلم ’دی میسج ‘ کو چار دہائیوں بعد سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت

ریاض ۔ 10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کلاسک فلم ’دی میسیج‘ کو تقریبا چار دہائیوں بعد سعودی عرب میں پہلی بار ریلیز کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ مصطفیٰ عکاض کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی میسیج‘ کو سعودی عرب میں رواں ماہ 14 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ نشریاتی ادارے ’دی نیشنل‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے سینسر بورڈ ’جنرل کمیشن فار ا?ڈیو وڑوئل میڈیا‘ (جی سی اے ایم) نے فلم کو ملک میں ریلیز کرنے کی اجازت دی۔ فلم ’دی میسیج‘ کو سعودی عرب کے 5 سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جن میں سے ریاض کا ووکس سینما بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT