Tuesday , October 23 2018
Home / جرائم و حادثات / فلم ریلیز سے قبل انٹرنیٹ پر فلم کو اپ لوڈ کی دھمکی پر تین افراد گرفتار

فلم ریلیز سے قبل انٹرنیٹ پر فلم کو اپ لوڈ کی دھمکی پر تین افراد گرفتار

حیدرآباد ۔/20 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا جو فلم پروڈیوسرس کو فلم ریلیز ہونے سے قبل انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے رقومات وصول کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ 31 سالہ پی سدھاکر چودھری ، پی پربھاکر چودھری اور وجیا ناگ تلگوفلم پروڈیوسر کے کرشنیا جس نے ایک نئی فلم تیار کی تھی سے مذکورہ افراد ملاقات کرتے ہوئے ان سے یہ دعویٰ کیا کہ وہ جاری ہونے والی فلم کی پیریسی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے ورنہ اس فلم کو آن لائن انٹرنیٹ پر عام کردیا جائے گا ۔ کرشنیا نے سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے تین افراد کی جانب سے رقم کیلئے دھمکانے کی شکایت کی جس پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے آج انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ مذکورہ افراد سابق میں نئے فلموں کی پیریسی میں ملوث ہوتے ہوئے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا تھا ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT