Sunday , September 23 2018
Home / تفریح / فلم سنگھم ریٹرنس پر امتناع کیلئے عدالت میں درخواست

فلم سنگھم ریٹرنس پر امتناع کیلئے عدالت میں درخواست

الہ آباد ؍ ممبئی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اجے دیو گن اور کرینہ کپور کی فلم سنگھم ریٹرنس کی ریلیز پر امتناع کا مطالبہ کرتیہ وئے مفاد عامہ کی درخواست الہ آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ سشیل کمار مشرا نے درخواست میں کہاکہ اس فلم میں مبینہ طور پر قابل اعتراض مناظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قابل اعتراض مناظر اور مکالموں کے نتیجہ می

الہ آباد ؍ ممبئی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اجے دیو گن اور کرینہ کپور کی فلم سنگھم ریٹرنس کی ریلیز پر امتناع کا مطالبہ کرتیہ وئے مفاد عامہ کی درخواست الہ آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ سشیل کمار مشرا نے درخواست میں کہاکہ اس فلم میں مبینہ طور پر قابل اعتراض مناظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قابل اعتراض مناظر اور مکالموں کے نتیجہ میں ہندو فرقہ کے ارکان میں بے چینی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس فلم کا اجے دیوگن کے مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے جس کے ٹریلرس تھیٹروں کے علاوہ یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کئے گئے ہیں ۔ جس میں اجے دیوگن کو ایک نڈر اور جانباز پولیس انسپکٹر کے رول میں دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر دیکھنے سے تو یہی لگتا ہے کہ فلم میں کافی دم خم ہے۔ یوں بھی اجے دیوگن بالی ووڈ کے خانس اور اکشے کمار کے بعد سب سے زیادہ ہٹ ہیرو کہے جاتے ہیں۔ اُن کی ہر فلم اوسط کاروبار ضرور کرتی ہے۔ اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر فلم میں کچھ نیا کر دکھائیں جس میں وہ کامیاب بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT