Saturday , November 18 2017
Home / تفریح / فلم ’’سیکرٹ سوپر اسٹار ‘‘کا نیا نغمہ ’’میری پیاری امی ‘‘

فلم ’’سیکرٹ سوپر اسٹار ‘‘کا نیا نغمہ ’’میری پیاری امی ‘‘

ممبئی۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) حال ہی میں عامر خان کی فلم سیکرٹ سوپراسٹار کا نیا نغمہ ’’میری پیاری امی ‘‘ریلیز ہوا۔ اس نغمے کے منظر عام پر آتے ہی اس نے تہلکہ مچا دیا۔ ناظرین کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ پچھلے نغمہ ’’میں کون ہوں‘‘کی طرح ہی انسو کا کردار نبھانے والی زائرہ وسیم عرف انسو اپنی پہچان چھپاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی ہے ۔ وہ یہ کہتی ہے کہ یہ نغمہ اس نے اپنی امی کے نام کیا ہے ۔یہ نغمہ ایک ماں اور اسکے بچوں کے بیچ کے ایک اٹوٹ رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نغمے میں ماں کے پاکیزہ جذبوں کی کئی مضبوط کڑیاں ہیں۔ ایک بیٹی کے خوابوں کی تکمیل کیلئے اس کی کوششوں اور قربانیوں والی اور دل کو چھولینے والی منظر نگاری ہے۔ ماں کی انھیں شفقتوں، قربانیوں کے باعث یہ مانا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں تلے ہی جنت ہے ۔ناظرین کے دلوں کو بھی یہ نغمہ چھو لیتا ہے ۔لوگوں نے یہ نغمہ خوب پسند کیا ہے ۔ یہ فلم 19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT