Tuesday , August 21 2018
Home / Top Stories / فلم سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا :ثانیہ مرزا

فلم سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا :ثانیہ مرزا

نئی دہلی۔22مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اعتراف کیا ہے کہ اُن کی زندگی پر فلم سے متعلق کئی باتیں کی جارہی ہیںلیکن اس فلم سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔سنگھم، گول مال اور چینائی ایکسپریس جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے ممتاز فلم ساز روہت شیٹی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں۔اس سے قبل بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر بھی ثانیہ مرزا پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں جبکہ ایسی خبریں بھی گردش میں رہی ہیں کہ ہدایت کار فرح خان بھی ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہتی ہیں جس میں پری نیتا چوپڑا کو بطور ثانیہ مرزا پیش کرنا ہے تاہم نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اس قسم کے کسی بھی فلم پروجیکٹ پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا ہے ۔ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹا یا بیٹی کی ولادت کے سوال پر کہا کہ وہ جس خاندان سے ہیں وہاں پہلی بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں عنقریب بچے کی ولادت متوقع ہے اور وہ حال ہی میں اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے آئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT