Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / فلم ’ شعلے ‘ کے منظر کا مخالف بی جے پی ویڈیو میں استعمال

فلم ’ شعلے ‘ کے منظر کا مخالف بی جے پی ویڈیو میں استعمال

مسائل پر عوامی ناراضگی کے اظہار کی کوشش ۔ سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔10ڈسمبر(سیاست نیوز) گجرات انتخابات میں کانگریس کی جانب سے چلائی جا رہی ہے انتخابی مہم کے دوران امیتابھ بچن اور لیلا مشرا کی شعلے فلم کے منظر پر مشتمل ویڈیو کو مخالف بی جے پی بناکر پیش کیا جا رہاہے اور بالواسطہ نریندر مودی کو نشانہ بنایاجا رہا ہے جسے عوام میں خوب پسند کیا جارہا ہے ۔ گجرات انتخابات کے دوسرے مرحلہ سے قبل اس ویڈیو کو خوب تشہیر حاصل ہور ہی ہے ۔ اس ویڈیو کے ذریعہ نریندر مودی کو پھیکو کہا جا رہا ہے ۔ ویڈیو میں کرنسی تنسیخ ‘ بیرونی دوروں اور سرمایہ داروں و سرمایہ کاروں سے تعلقات کے علاوہ آئندہ انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے امیتابھ بچن کی جانب سے موسی کو سمجھاتے ہوئے دکھایا گیا اور کہا جا رہاہے 2019کے بعد پھیکو سدھر جائے گا۔ لیلا مشرا (موسی) اور امیتابھ بچن کے مابین اس مکالمہ میں ملک کو درپیش بے روزگاری کے چیالنج کا سامنا اور بیرون ملک دوروں کا تذکرہ کیا جاتاہے اور امیتابھ بچن ملک کے مستقبل کے متعلق موسی کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پھیکو کو اپنا دوست بتاتے ہیں ا ور کہتے ہیں کہ حالات نے انہیں ایسا بنا دیا ہے جبکہ وہ ایسے ہیں نہیں لیکن اس کے باوجود موسی مطمئن نہیں ہوتی اور کہتی ہیں کہ اس کا مطلب پھیکو نے تین برسوں کے دوران کچھ نہیں کیا تو کیا خاک اگلے دو برسوں کے دوران کرے گا جس پر امیتابھ بچن یہ کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں پھیکو پھینکنا بند کردے گا۔ مکالمہ مکمل ہونے کے بعد امتیابھ بچن موسی سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا اب کی بار موسی کا ووٹ پھیکو کے حق میں سمجھا جائے تو موسی برہمی کے عالم میں اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ میں قوم پرست ہوں بھکت نہیں کہ ان باتوں میں آکر پھیکو کو ووٹ دوں۔ امیتابھ اور موسی کے اس مکالمہ کے آخر میں کہا جاتاہے کہ اتنی یقین دہانی کے بعد لوگ پھیکو کے حق میں ووٹ کے استعمال تیار نہیں ہیں۔ ویڈیو کی سوشل میڈیا کے ذریعہ خوب تشہیر کی جا رہی ہے اور مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی ووٹ کے استعمال کی بالواسطہ ترغیب دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راجیو گروہا کلپا کامپلکس میں شمس آباد آر جی آئی پولیس کی تلاشی مہم
شمس آباد ۔ /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد اے سی پی ایس اشوک کمارکی نگرانی میں انسپکٹر آر جی آئی مہیش اور پولیس عملہ نے کل رات اچانک راجیو گروہا کلپا کامپلکس میں تلاشی مہم شروع کی اور یہاں مقیم افراد سے تمام تفصیلات سے آگہی حاصل کی اور ان کے دستاویزات کی جانچ کی گئی ۔ اشوک کمار اے سی پی نے بتایا کہ راجیو گروہا کلپا کامپلکس میں مکینوں سے ‘مکان کے دستاویزات اورآدھار کارڈ کی جانچ کی گئی ۔ یہ کامپلکس کئی ماہ سے خالیپڑا تھا جس میں چند افراد مقیم ہیں اور اس کے اطراف کا علاقہ سنسان رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT