Monday , February 19 2018
Home / Top Stories / فلم فیر ایوارڈس 2018ء ’’ہندی میڈیم‘‘ بہترین فلم، عرفان خان بہترین اداکار

فلم فیر ایوارڈس 2018ء ’’ہندی میڈیم‘‘ بہترین فلم، عرفان خان بہترین اداکار

ممبئی۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلم فیر ایوارڈس 2018ء کی فہرست میں ’’ہندی میڈیم‘‘ کو بہترین فلم اور اس فلم کے اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 63 ویں جیو فلم فیر ایوارڈس فنکشن 20 جنوری کو ممبئی میں منعقد ہوا۔ فلم اسٹار شاہ رخ اور فلم ساز کرن جوہر نے پروگرام کی میزبانی کی۔ فلم ’’نیوٹن‘‘ کو بہترین فلم برائے ناقدین‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم ’’تمہاری سلو‘‘ کیلئے اداکارہ ودیا بالن کو لیڈنگ رول میں بہترین اداکار کا اور فلم ’’سیکرٹ سوپر اسٹار‘‘ کیلئے کشمیر کی اداکارہ زائرہ وسیم کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

TOPPOPULARRECENT